بھارتی ڈرامہ اور فلم پروڈیوسرزکے جویریہ عباسی سے رابطے

By admin at 17 May, 2008, 12:58 pm

معروف اداکارہ جویریہ عباسی کے ڈراموں کی بھارتی ناظرین میں مقبولیت کے پیش نظر متعدد بھارتی ڈرامہ اور فلم پروڈیوسرز نے اپنی پروڈکشن میں کام کرنے کے لئے جویریہ عباسی سے رابطے کئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت نے کراچی میں اپنے نمائندے کے ذریعے جویریہ عباسی کو پرکشش معاوضے پر کام کرنے کی آفر کی ہے جس کو فی الحال قبول کرنے سے جویریہ عباسی نے انکار کیا ہے اس حوالے سے جب جویریہ عباسی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس آفر پر فی الحال کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق جویریہ عباسی ان آفرز کو اپنی شرائط پر قبول کرنا چاہتی ہیں لیکن بھارتی پروڈیوسرز کی خواہش ہے کہ وہ ایک دفعہ آفر قبول کرکے ممبئی کا دورہ کریں اس کے بعد ان کی شرائط پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

Categories : فن اور فنکار


No comments yet.

Sorry, the comment form is closed at this time.