فلم ”جنت“ بھارت، پاکستان، عرب امارات اور جنوبی افریقا میں ریلیز

By admin at 17 May, 2008, 12:55 pm

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم ”جنت“ جمعہ کو بھارت کے310 سنیماؤں کے علاوہ پاکستان، افغانستان، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقا اور سنگا پور میں ایک ساتھ ریلیز ہوگئی۔ فلم کی کہانی مشہور رائٹر کونال دیش مکھ نے انٹرنیشنل کھیل کے سٹے پر لکھی ہے۔ بالی وڈ کے نامور اداکار عمران ہاشمی بکی کا رول ادا کر رہے ہیں جبکہ سونل چوہان پہلی بار ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارت میں اسپیشل شو ہو چکے ہیں جس میں اداکار عمران ہاشمی، اداکارہ سونل چوہان، مہیش بھٹ اور کونال دیش مکھ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ یہ سال 2008ء کیلئے ایک اچھی معاشرتی فلم ہے پاکستان میں فلم کا اسپیشل شو کامیاب رہا۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کے عوام بھارتی فلمیں بہت پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ کے فلم سازوں، ہدایتکاروں کی خواہش ہے کہ بھارتی فلمیں بھارتی سنیماؤں کے ساتھ پاکستان میں بھی اسی روز ریلیز ہوں اس سے باہمی دوستی کے رشتوں میں مضبوطی ہو گی۔

Categories : فن اور فنکار


No comments yet.

Sorry, the comment form is closed at this time.