ڈاکٹرعافیہ کیس، وزارت خارجہ کو فریق بنانے کی درخواست منظور

By admin at 10 September, 2008, 9:37 pm

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی حراست میں موجود پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمہ کی سماعت میں وزارت خارجہ کو فریق بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری شاہد اللہ بیگ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور 4 صفحات پر مشتمل جواب داخل کرایا ۔جواب میں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانے والی حکومتی کوششوں کے علاوہ تاخیر سے جواب فائل کرنے پر تحریری معذرت بھی کی گئی۔

جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ یہ معاملہ وزارت خارجہ دیکھ رہی ہے اس لئے انہیں بھی اس مقدمے میں فریق بنایا جائے۔وزارت خارجہ کو آئندہ سماعت سے قبل جواب داخل کرنے کا کہا گیا ہے۔درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پر وہ حکومت کو اپنی بلا معاوضہ خدمات پیش کرنے پر تیار ہیں

Categories : خواتین کی خبریں


No comments yet.

Sorry, the comment form is closed at this time.